ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کاتعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ملک حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو خبرگان کونسل کے نمائندےاور صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کے نمائندے عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید کرامت اللہ ملک حسینی کےانتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید کرامت اللہ ملک حسینی کےانتقال پرصوبہ فارس و کہگیلویہ و بویر احمد کے عوام کو عام طور پر اور بالخصوص علماء اعلام، مرحوم کے چاہنے والوں، پسماندگان اور مرحوم کے محترم خاندان کوتعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ۔

میں دسیوں برس سے اس بزرگ عالم دین کے ساتھ آشنارہا ہوں اور میں نے ہمیشہ انھیں صدق وصفا کے ساتھ عوام کی خدمت اورشاگردوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں اہتمام کرتے ہوئے پایا ہے اور یہ خصوصیات مرحوم میں نمایاں طورپر موجود تھیں اور اس قسم کی اچھی، نیک اور ممتاز خصائل اللہ تعالی کی میزان میں بالاترین حسنات اور نیکیاں ہیں۔

اس عالم ربانی کی روح پر فتوح پر اللہ تعالی کی رحمت و رضوان نازل ہو۔

سید علی خامنہ ای

13/آبان/1391

 

700 /