ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کا انتقال حوزات علمیہ اورمذہبی معاشرےکے لئے عظیم نقصان ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی ، عالم باعمل اور معلم اخلاق آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں مرحوم کے انتقال کو حوزات علمیہ اور دینی معاشرے کے لئے عظیم نقصان قراردیتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ، پسماندگان ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی ، عالم باعمل اور معلم اخلاق آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی رحمت اللہ علیہ  کے انتقال کی خبر سن کر بہت ہی غم وافسوس  ہوا، ان کی رحلت حوزات علمیہ ، علماء اور تہران کے اس مذہبی معاشرے بالخصوص ان کے دوستوں، شاگردوں  اور جوانوں کے لئے عظیم نقصان ہے جو اس معلم اخلاق کی مجالس اور دروس سے فیض حاصل کرتے تھے۔

میں مرحوم کی دردناک رحلت پر ان کے اہل خانہ، پسماندگان بالخصوص ان کے محترم بھائی ، نیز مرحوم کی محترمہ ہمسر اور فرزندوں کو دل کی گہرائی سے تعزیت پیش کرتاہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئےدعا کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

13/دیماہ/1391

700 /