ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا :

رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا  اصحاب کے چہلم کی مناسبت سے آج صبح (بروز جمعرات) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں کے ارکان نے شرکت کی۔

مجلس عزا کا آغاز قرآن مجید کی نورانی آیات کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے زیارت اربعین کے بعض جملات کی تلاوت کی پھر امام حسین علیہ اسلام کے فلسفہ قیام اور ہدف کے بارے میں تشریح کی ۔ مجلس عزا میں کربلا کے اسیروں کے مصائب اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کےغم و الم اور درد و رنج کے بارے میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی گئی اور عزاداروں نے شہداء کربلا اور اسراء کربلا کے مصائب پر گریہ اور آہ و بکا کیا۔ اور مجلس کے اختتام پر طلباء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز ظہرو عصر ادا کی۔

700 /