ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے اور اسلامی جمہوری نظام میں ڈاکٹر حسن حبیبی کی تاریخی خدمات کے پیش نظر مرحوم کو ایک مؤمن، پرہیزگار، صادق اور خدمتگزار انسان قراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انقلاب اسلامی کے دیرینہ دوست اورمتعہد دانشورمرحوم مغفور آقائ ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال کی دردناک خبر سن کررنج و ملال ہوا۔ مرحوم ایک مؤمن، صادق ، پرہیزگار اور خدمتگزار انسان تھے۔ اسلامی جمہوری نظام میں ان کی خدمات کا آغاز انقلاب سے پہلے اور بنیادی آئین کی دستاویز کی تدوین سے ہوا۔ مرحوم عرصہ دراز تک انقلاب کونسل کے رکن رہے اور پھر اسلامی نظام میں اعلی عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ مرحوم نے طویل و جان گدازبیماری میں صبر، تحمل اورتوکل کا مظاہرہ کرکے اپنی شخصیت کے امتیازات کی فہرست میں مزید اضافہ کیا ۔مرحوم پر اللہ تعالی کی رحمت و مغفرت اور رضوان کے نازل ہونےکا امیدوار ہوں۔ مرحوم کی باوفا ہمسر ، پسماندگان ، ساتھیوں اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

12/بہمن/ 1391

700 /