ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا علامہ سید نعمت اللہ جزائری کی یاد میں منعقدہ سمینار کے نام پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا علامہ سید نعمت اللہ جزائری کی یاد میں منعقدہ سمینار کے نام پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علامہ سید نعمت اللہ جزائر کی یاد میں منعقدہ سمینار کے نام اپنے پیغام میں اس جلیل القدر عالم دین کی علمی و ادبی خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کےدقیق فقہی نقطہ نگاہ سے شیعی احادیث پر تبحر اور احاطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم سید نعمت اللہ جزائری کی تجلیل در حقیقت علم اور الہی معارف کی تجلیل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام آج صبح صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور اہواز کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی نے پڑھ کر سنایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں علامہ سید نعمت اللہ جزائری کی متعدد تالیفات اور آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مرحوم کو ایک ممتاز اور گمنام فقیہی قراردیا اور حدیث اور شرح حدیث کے شعبہ میں ان کی تالیفات پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنے پر تاکید فرمائي۔

700 /