ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی پیاری بیٹی ، نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے کل رات پہلی مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس عزا میں عوام کے مخۃلف طبقات  اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ اہلبیت علیھم السلام کےخطباء و ذاکرین نےمجلس عزا میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی عظیم شخصیت اور ان کے فضائل و مصائب پیش کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 30 جمادی الاول سے لیکر 4 جمادی الثانی تک جاری رہےگا ۔

 

700 /