ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مجلس شام غریباں

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مجلس شام غریباں منعقد ہوئی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) کی مجلس شام غریباں  منعقد ہوئی ۔

 بی بی دوعالم کی مجلس شام غریباں میں عوام کے مختلف طبقات اوراعلی فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔ مجلس شام غریباں  میں اہلبیت عصمت و طہارت علیھم السلام  کے فضائل اور مصائب پیش کئے گئے، اور عزاداروں نے شہزادی دو عالم کے سوگ و غم میں گریہ و ماتم کیا۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 30 جمادی الاول سے لیکر 4 جمادی الثانی بروز پیر تک جاری رہےگا ۔

700 /