ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

امیر حسین فردی کے انتقال پر تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا امیر حسین فردی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلابی ، متعہد اور مجاہد مصنف  امیر حسین فردی کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

مجاہد،انقلابی ، متعہد اور ہنر مند مصنف آقائ امیر حسین فردی رحمۃ اللہ علیہ کی دردناک رحلت پر میں ادب و ہنرانقلاب کے تمام اصحاب و دردمندوں ، مرحوم کے اہل خانہ ، پسماندگان اور دوستوں کو تعزيت اور تسلیت پیش  کرتا ہوں۔

مرحوم انقلاب اسلامی کے دوران ادبی سرگرمیوں کے میدان میں ایک مؤمن، ماہر اور تجربہ کار انسان تھے  اور وہ انقلابی ہنر مند جوانوں کے حلقہ کے ان بانیوں میں سے تھے جنھوں نے معاند دشمنوں کے مقابلے میں اور سست عناصر کی ہمراہی میں ہنر انقلاب  کے شاداب پودے کی پختہ ایمان اور جوش و ولولہ کے ساتھ حفاظت اور پاسداری کی اور اسے آج خوشحالی اور خاطر خواہ نتیجہ تک پہنچایا۔

اللہ تعالی ،مرحوم پر اور اس کی سچی کوششوں پر رحمت نازل فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

7/ اردیبہشت/ 1392

700 /