ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آقائ مرتضائی فرکی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب کے صمیمی دوست مرحوم مغفور آقائ حاج محمود مرتضائی فر کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انقلاب کے صمیمی و گہرے دوست،  نیز نماز جمعہ کے خدمتگزار اور باوفا ساتھی مرحوم مغفور آقائ حاج محمود مرتضائی فرکی رحلت پر ان کے پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

22 / اردیبہشت/1392

700 /