ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزيتی پیغام:

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کا خراسان کے بزرگ شاعر محمد قہرمان کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے خراسان کے بزرگ شاعراور فارسی ادب و شعر کی ممتاز اور نمایاں شخصیت محمد قہرمان کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نہایت ہی افسوس کے ساتھ خراسان کے بزرگ شاعر جناب محمد قہرمان کی رحلت کی دردناک خـبر موصول ہوئی۔ شعر و ادب اورپرمعنی غزل گو شاعرکے انتقال کی خبر سنکر ہر آشنا انسان غم و اندوہ میں ڈوب جاتا ہے،بلکہ اچھے اورممتاز اشعار سے آشنا حضرات ،اس متین و باوفا شاعر کی رحلت کی خـبر سنکر مزید غم و اندوہ  مبتلا ہوگئے۔

بیشک قہرمان فارسی ادب و شعر کے ایک ممتاز اور نامورشاعر تھے اور ان کی غزل سرائی ہندوستانی روش کے شاعروں کی یاد دلاتی ہے۔

میں اس دیرینہ اور باصفا دوست کی جانگداز رحلت پر ملک کے ادبی حلقہ ، خراسان کے ادباء و شعراء بالخصوص مرحوم کی ھمسر، اولاد اور پسماندگان  کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے بخشش اورمغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

30/2/1392

700 /