ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے احمدی نژاد کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں  محمود احمدی نژاد کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد دامت تائیداتہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی عہدے پر آپ کی آٹھ سالہ سنگین ذمہ داری اور گرانقدر تلاش و کوشش اور فراواں تجربات کے پیش نظر آپ کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کرتا ہوں۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے جنابعالی کی توفیقات کا طلبگار ہوں۔

سید علی خآمنہ ای

13 /مرداد ماہ/ 1392

700 /