ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بنیادی آئين کی دفعہ 176 کے تحت اپنے ایک حکم میں علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں تین سال کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقائ علی شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی آئين کی دفعہ 176 کے تحت جناب عالی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں تین سال کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔

آپ سے ملک کی سکیورٹی اور استقلال کے سلسلے میں اعلی قومی سلامتی  کونسل کے ممتاز اور فیصلہ کن کردار کے پیش نظر، کونسل میں  سرگرم و فعال شرکت اور مجھ سے مسلسل مشورت اور تبادلہ خیال کے ساتھ اسلامی نظام کے اقتدار اور استقلال کے سلسلے میں بھر تعاون  کی توقع اور امید کی جاتی ہے۔

میں مذکورہ کونسل میں متعدد سال سے جناب آقائ ڈاکٹر روحانی کی خدمات اور زحمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

سید علی حامنہ ای

21/شہریور/1392

700 /