ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا عالم مجاہد شیخ مصطفی رہنما کے انتقال پر تعزيتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عالم مجاہد شیخ مصطفی رہنما کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام شیخ مصطفی رہنما کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام شیخ مصطفی رہنما رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ان کے پسماندگان ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے اپنی جوانی سے لیکر بڑھاپے اور نصف صدی تک مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی فکری اور قلمی تلاش و کوشش کے شاندار اور نادر نمونے پیش کئے جس کی بدولت لوگ  مرحوم کو ایک متواضع اور پائدار شخصیت کے طور پر پہچانتے تھے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلند کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

10 /مہر ماہ /1392

700 /