ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عالم ربانی آیت اللہ سید محمد باقر موحد ابطحی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ سید محمد باقر موحد ابطحی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی مرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر موحد ابطحی اصفہانی رحمہ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے پسماندگان، محترم ابطحی خاندان اور مرحوم کے علمی فیوض سے فیضیاب ہونے والوں اور ان کے تمام ارادتمندوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم شیعوں  کے عظیم مرجع مرحوم آيت اللہ العظمی بروجردی اعلی اللہ مقامہ کے مکتب کے تربیت یافتہ ،پرہیزگار، محقق اور ایک جامع فقیہ تھے جن کے متعدد آثار و برکات موجود ہیں اور ان کا فقدان ان کے علمی و معنوی مقامات سے آگاہی رکھنے والوں کے لئے افسوس اور تاثر کا باعث ہے۔

اللہ تعالی مرحوم کو اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے درجات کو بلند و بالا فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

17/بہمن ماہ/1392

 

700 /