ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا کا انعقاد:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت اور عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اس مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات اور حکام نے شرکت کی، خطباء و ذاکرین نے مجلس عزا میں ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی عظيم شخصیت کے متعلق فضائل و مصائب بیان کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ (س)کی شہادت کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ مطابق 15 فروردین 1393 ہجری شمسی پانچ دن تک جاری رہےگا۔  

700 /