ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت میں مجلس عزا:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی شب میں مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی  نور نظر ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا میں  خطباء و ذاکرین نے ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔ واضح رہے کہ حسینیہ امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ (س)کی شہادت کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ مطابق 15 فروردین 1393 ہجری شمسی پانچ دن تک جاری رہےگا۔ 

700 /