ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور تینوں فوا کے سربراہان کی موجودگي میں بنت رسول (ص) کی مجلس شام غریباں:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بنت رسول(ص) حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ، تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی سول و فوجی حکام  اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی  نور چشم ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

مجلس شام غریباں  میں خطباء و ذاکرین نے پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) کے فضائل و مصائب  بیان کئے ، عزاداروں نے پیغمبر اسلام (ص)کی لخت جگر کی غمناک شہادت پر آہ و بکا اورگریہ و ماتم کیا ۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ (س)کی شہادت کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ مطابق 15 فروردین 1393 ہجری شمسی پانچ دن تک جاری رہےگا۔ 

700 /