ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

گمنام شہیدوں کی ماؤں کے نام پیغام :

گمنام شہیدوں کی ماؤں کے عظيم صبر کی جزا ، رحمت الہی کا مژدہ ان کی آنکھوں کا نورقرار پائےگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گمنام شہیدوں کی ماؤں کے اعزاز میں تہران کے تمام ثقافتی مراکز میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام " انتظار کرنے والی عظيم ماؤں " کے نام  پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

خداوند مہربان اور توانا کا سلام اور درود ہو ان عظیم اور صبور ماؤں کے دلوں پر، جنھوں نے اپنے جگر گوشوں کی ہجرت کے بعد ان کے پاک پیکر کی علامت سے دل باندھ لیا لیکن وہ پاک پیکر بھی انھیں نہیں مل سکا؛ اور انھوں نے اپنے صبر و شکیبائي کا بے مثال نقش قائم کیااس عظیم صبر کی جزا ، الہی رحمت کا مژدہ ان کی آنکھوں کا نور قرار پائے گا ان شاء اللہ ۔

سید علی خآمنہ ای

17 / خرداد/1393

700 /