ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی عیادت :

فلسطینیوں کی حمایت میں منعقد سمینار میں شریک غیر ملکی علماء اور شخصیات نے رہبر معظم کی عیادت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے تیسرے دن تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہوکر فلسطینیوں کی حمایت میں منعقد سمینار میں شریک غیر ملکی علماء و شخصیات نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کی۔

اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ جناب آقائ سید حسن نصر اللہ کی نمائندگی میں  ان کا سلام پیش کیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طول عمر اور سلامتی کے لئے دعا کی۔

اسی طرح اس ملاقات میں ،پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی ، افغانستان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محسنی، نجف اشرف کے امام جمعہ صدر الدین قبانچی، لبنان کے عالم دین سید علی فضل اللہ ، جزائر کومر کے سابق صدر احمد سامبی، علماء مسلمین لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین، لبنانی عالم دین اور الدعوۃ کالج کے سربراہ شیخ عبد الناصر جبری، جنوب مشرقی ایشیاء کے علماء کی یونین کے سکریٹری شیخ عبد الغنی شمس الدین ، شام کے مفتی اعظم کے معاون شیخ علاء الدین زعتری، ترکی کی سعادت پارٹی اور قومی گوروش  تحریک کے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کامیاب  آپریشن پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا  اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی اور عالم اسلام کی روز افزوں خدمت کے سلسلے میں ان کے لئے دعا کی۔

700 /