ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مبارکباد کا پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کاعالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی شاندار کامیابی پرمبارکباد کا پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں  ازبکستان میں  کشتی کے عالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی طرف سے عالمی کپ جیتنے پر قومی ٹیم اور قومی ٹیم کے دیگر ارکان کو اس مایہ ناز اور قابل فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس شاندار کامیابی پر آپ کو اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ملک کی سرافرازی کا باعث بننے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خآمنہ ای

23/شہریور/1393

 

700 /