ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی والدہ مکرمہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ آقائ حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی دامت برکاتہ

تین شہیدوں اور جنابعالی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر جنابعالی اور دیگر پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور جنابعالی کی صحت وسلامتی اور توفیقات کے دوام کے ل‍ئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کی والدہ مرحومہ پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور انھیں اپنے شہید فرزندوں کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

5/مہرماہ/1393
700 /