ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قرآن مجید کی تجوید اور قرائت کے ممتاز استاد کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن مجید کی تجوید اور قرائت کے ممتاز استاد جناب ابراہیم پورفرزیب کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قرآن مجید کی تجوید اور قرائت کے مسلّم اور ممتاز استاد مرحوم جناب ابراہیم پورفرزیب کی رحلت پر ملک کے قرآنی معاشرے ، مرحوم کے خاندان، شاگردوں اور پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ مرحوم نے قرآنی اساتید کے تربیت کے ساتھ  اس رشتہ میں کئی مفید کتابیں بھی تحریر کیں ۔ مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں  اور اللہ تعالی مرحوم کو قرآن مجید کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

24/مہر/1393

700 /