ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مہدوی کنی کے پیکر پاک پر نمازجنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح (بروز جمعرات) عالم مجاہد و پرہیزگارمرحوم  آیت اللہ مہدوی کنی (رضوان اللہ تعالی علیہ ) کی تشییع جنازہ کے لئے تہران یونیورسٹی میں حاضر ہوئے ۔اس مراسم میں تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ  قدر شناس عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، فضا غم اور سوگواری میں ڈوبی ہوئی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کے دیرینہ دوست اور ساتھی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔

اسی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں 3 آبان بروز سنیچر 15 بجکر 30 منٹ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ایصال ثواب منعقد ہوگي۔

700 /