ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین غیوری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

انقلاب و نظام کی خدمت و وفاداری اور نیازمندوں اور فقیروں کی خدمت کے لئے تلاش و کوشش مرحوم سید کی نمایاں خصوصیت تھی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگآر اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حا ج سید علی غیوری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسامی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پرہیزگار اور خدمتگزار عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید علی غیوری رحمہ اللہ علیہ کے انتقال پر ان کے محترم و معزز خاندان ، پسماندگان، دوستوں اور تہران کے محترم علماء اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ مرحوم نے اپنی تمام بابرکت عمر نیاز مندوں، فقیروں اور عوام اور انقلاب کی خدمت میں بسر کی ۔ انقلاب اور اسلامی نظام کے ساتھ وفاداری اور اس سلسلے میں مرحوم کی بے دریغ تلاش و کوشش اس بزرگ سید کی نمایاں خصوصیت تھی اور مرحوم نے اس راہ میں اپنے فرزند برومند کی قربانی بھی پیش کی۔ مرحوم نے گوناگوں عہدوں پر انقلاب، اسلام اور ملک کی بھر پور خدمت کی اور اپنی زندگی کو خوش نامی اور نیکنامی کے ساتھ سرانجام تک پہنچایا۔ عاش سعیدا و مات سعیدا۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی ، رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

29/آذرماہ/ 1393

700 /