ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا ممتاز شاعر مشفق کاشانی کی رحلت پر تعزیت پیغام:

فصیح اور دلنشین شعر ،اخلاق و انسانی شخصیت اور انقلاب اسلامی کے اصولوں پر پابندی اس شاعر کی نمایاں اور ممتاز خصوصیات تھیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک پیغام میں ممتاز شاعر مشفق کاشانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ممتاز غزل گو شاعر جناب مشفق کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے محترم خاندان ،ملک میں شعر و ادب سے منسلک افراد اور مرحوم کے تمام شاگردوں اور دوستوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم فصیح و دلنشین شعر کے علاوہ اخلاق و انسانی شخصیت اور انقلاب اسلامی کے اصولوں پر پابندی کی نمایاں اور ممتاز خصوصیات سے بھی آراستہ اور مزین تھے اور اس مؤمن انسان کی انہی خصوصیات کی بنا پرتیس سال سے میری ان کے ساتھ محبت اور دوستی رہی ۔ مرحوم کی روح پر اللہ تعالی کی رحمت اور مغفرت نازل ہو۔

سید علی خامنہ ای

30/دیماہ /1393

700 /