ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا جناب احمدی نژاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں جناب ڈاکٹر احمدی نژاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقائ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد دام توفیقہ

پرہیزگار اور انقلابی خاتون والدہ ماجدہ کے انتقال پر جنابعالی اور تمام محترم پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت واسعہ طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

23/11/1393

700 /