ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب کے دفتر کے سربراہ کا ایک تعزیتی پیغام میں اعلان:

مرحومہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کی تشییع جناز اور مجلس ترحیم کا زمان اور مکان

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی ہمشیرہ کی وفات پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائگانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تسلیت پیش کرتے ہوئے قم اور تہران میں مرحومہ کی تشییع اور ترحیم کے زمان اور مکان کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

انا لله و انا اليه راجعون

اسلام کی عظیم خاتون اور بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت کے ساتھ  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی ہمشیرہ اور مرحوم حجۃ الاسلام آقائ شمس اللہی  کی ہمسر مرحومہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔

اسی مناسبت سے کل تین فروردین مطابق 23 مارچ  بوقت 16 بجے قم میں حضرت امام حسن عسکری کی مسجد سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی طرف تشییع جنازہ کا پروگرام ہوگا اور اس کے بعد صفائیہ روڈ پر واقع حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس ترحیم کا پروگرام رکھا گیا ہے۔

اسی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  4 فروردین مطابق 24 مارچ بروز منگل مرحومہ کے ایصال ثوب کے لئے مجلس ترحیم منعقد کی جائے گي۔

محمدی گلپائگانی

انچارج دفتر  رہبر معظم انقلاب اسلامی

2 فروردین/1394


700 /