ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں:

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہمشیرہ کے لئے مجلس ترحیم

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نور نظر ، لخت جگر اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہمشیرہ کی ترحیم کے سلسلے میں مجلس عزا حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی ، جس میں عوام کے مختلف طبقات، تینوں قوا کے سربراہان اور ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ام ابیھا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل اور مصائب پیش کئے، جناب انسانی اور کریمی نے بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کے مصائب میں نوحے اور مرثیےپیش کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ جمعہ سات فروردین 1394 ہجری شمسی تک جاری رہےگا۔

700 /