ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آستانہ اشرفیہ کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

آستانہ اشرفیہ کے خدمتگزار اور فاضل امام جمعہ نیز خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقائ امینیان کے انتقال پر اس علاقہ کے عزیز و وفادار عوام ، مرحوم کے ارادتمندوں ، شاگردوں ، گیلان کے دانشوروں خصوصا مرحوم کے خاندان اور پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ عالم جلیل القدر رفتار و عمل میں ادب ، اخلاق ، سنجیدگی اور علمی وزن کے لحاظ سے گیلان کا عظیم معنوی سرمایہ تھے اور مرحوم کے فقدان سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے امید ہے کہ اسے خطے کے دانشور اللہ تعالی کی توفیق سے پر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انشا اللہ ۔ میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای۔

22 خرداد 1394

700 /