ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایران میں عشرہ کرامت کی تیاری

رہبر انقلاب اسلامی نے امام رضا (ع) کی قبر مبارک کو غسل دیا

رہبر انقلاب اسلامی نے روضہ مبارک فرزند رسول امام رضا علیہ السلام پر حاضر ہو کر ایک مخصوص رسم کے مطابق خاندان رسالت کے آٹھویں چشم و چراغ کی قبر مبارک کو غسل دیا۔ یہ رسم  ہر سال ماہ ذی قعد میں ، فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اور امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر انجام دی جاتی ہے ۔ ان مراسم میں قرآن کریم کی آیات کی تلاوت اور اہل بیت رسول اکرم صلوات اللہ و سلامہ علیہ کی منقبت خوانی کی جاتی ہے جس سے روضہ امام رضا (ع) کے زائروں اور مجاوروں کی روحانی اور معنوی کیفیات میں اضافہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال پہلی ذی قعد ولادت حضرت معصومہ (س) سے لیکر گیارہ ذی قعد ولادت امام رضا (ع) تک ایران بھر میں عشرہ کرامت اور اس سلسلے کے خصوصی پروگراموں اور مراسم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

700 /