ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

علاقائی اور غیرعلاقائی خفیہ ایجنسیاں اس واقعے کی ذمہ دار ہیں

بسم الله الرحمن الرحیم

آلۂ کار مجرموں کے ہاتھ ایک بار پھر نیک صالح اور خدمتگزار جوانوں کے خون میں رنگین ہوئے اور سنگدل اور روسیاہ دہشتگردوں نے ملک کا سرمایہ شمار ہونے والے ان جوانوں کو شہید کیا جنہوں نے خود کو اپنے وطن کی سرحدوں کے تحفظ اور قوم کے امن چین  کی پاسداری کے لئے وقف کیا تھا۔شک نہیں کہ اس دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث عناصر کا علاقائی اور غیر علاقائی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق ہے اور ملک کے مربوطہ اور ذمہ دار ادارے اس نکتے پر مرکوز ہو کر اس پر سنجیدہ نوٹس لیں۔

میں ان مظلوم شہدا کے اہل خانہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عظیم کنبے کو تعزیت و مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان کے لئے صبر و اجر، شہدا کے لئے علو درجات اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کا طلبگار ہوں۔اس واقعے میں ہونے والی ممکنہ لاپرواہی کی تحقیق بھی سپاہ کا حتمی فرض ہے۔

سیّدعلی خامنه‌ای

14 فروری 2019

700 /