ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت زہرا(س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں  افراد نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب میں اہلبیت (ع) کی حکومت کو رواداری، محبت ، تدبر ، وقار ، راز ، لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک،  تلاش اور کوشش  کے سات ستونوں پر قرار دیا اور صدیقہ کبری حضرت زہرا (س) کے  مہر و محبت کے جلوؤں کو بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا، اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کا مظہر ، اور شہزادی کونین کی خوشنودی  اللہ تعالی کی خوشنودی کا موجب ہے۔

حجۃ الاسلام رفیعی نے مایوسی سے پرہیز اور امید پر مبنی قرآن کے اہم پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امید اسلامی معاشرے کی حرکت کا قطب نما ہے اور عوم میں مایوسی پیدا کرنا شیطانی کام ہے۔

مجلس عزا میں جناب میثم مطیعی نے حضرت زہرا (س) کے مصائب پیش کئے اور نوحہ خوانی کی۔       

700 /