ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت زہرا (س) کے ایام شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ایام شہادت کی مناسبت سے آخری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔، جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں  افراد نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے مجلس عزا سے اپنے خطاب میں حق کے دفاع کے میدان میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے شجاعانہ، پاکیزہ ، مہذبانہ اور منطقی حضور کو شہزادی کونین کی خاص خصوصیات میں شمار کیا اور گذشتہ 41 برس سے میدان میں ایرانی عوام کی موجودگی کو انقلاب اسلامی کی بقا کا اصلی راز قراردیتے ہوئے کہا: عوام ،  اسلامی جمہوریہ ایران کا اصلی سرمایہ ہیں اور عوام 22 بہمن اور ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے دو مواقع میں ماضی کی نسبت نمایاں طور پر شرکت کریں گے۔

حجۃ الاسلام خاتمی نے امریکی صدر کے صدی معاملے کو صدی کی بہت بڑی خیانت اور فلسطین پر ایک بار پھر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہا: اسلامی اور دینی حمیت و غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ دنیائے اسلام ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

اس تقریب میں جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی جبکہ جناب سعید حدادیان نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔

700 /