ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آبادی کی افزائش کے شعبے میں سرگرم عوامی کارکنوں کے تعزیتی خط کے جواب مین پیغام

آج ایران ایک بڑی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے، افزایش نسل ناگزیر اہمیت کی حامل ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای نے آبادی کی افزائش کے شعبے میں سرگرم عوامی کارکنوں کے عقیدت کے اظہار اور اسلامی انقلاب کے عظیم الشان قائد شہید خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پر مبنی خط کے جواب میں، آبادی میں اضافے کے مسئلے اور اس کے اسلامی مملکت ایران کی طاقت اور تمدن کے ساتھ ربط کی طرف اشارہ کیا اور آبادی کے شعبے میں سرگرم عوامی کارکنوں کی روز افزوں کوششوں اور افزائش نسل کی ثقافت کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے جواب کا متن، جو قومی یوم آبادی کے موقع پر سامنے آيا ہے، حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحن الرحیم

تیسرے دفاعِ مقدسِ کی گراں قدر کامیابیوں اور ملتِ ایران کی بے مثال بعثت کی عظیم نعمت کے نمایاں ثمرات میں سے ایک یہ ہے کہ آج ایران ایک بڑی اور اثرگذار طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، اور یہ حقیقت اب سب پر آشکار ہو چکی ہے۔ بلاشبہ اس مقام و منزلت کا تسلسل اور اس سے بھی بلند تر مطلوبہ درجات تک رسائی، مسئلۂ آبادی کے ساتھ براہِ راست اور گہرا تعلق رکھتا ہے۔

بعض اوقات آبادی میں اضافے کی ضرورت کو صرف ماضی کی بعض پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کمیوں کے ازالے کے زاویے سے دیکھا جاتا ہے؛ لیکن اس سے بڑھ کر حقیقت یہ ہے کہ اگر آبادی میں اضافے کی صحیح، قطعی اور ناگزیر پالیسی کو سنجیدگی اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے تو ملتِ عظیم ایران مستقبل میں بڑی تاریخی کردار اور اسٹریٹجک پیشرفت کا مشاہدہ کر سکے گی، اور نئے ایرانی اسلامی تمدن کی تشکیل کی جانب عظیم اور فیصلہ کن قدم اٹھانے میں کامیاب ہوگی۔

لہٰذا آبادی کے میدان میں سرگرم عوامی کارکنوں کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی کوششیں، اور ثقافتِ افزائش نسل کے فروغ کے لیے اُن کی مخلصانہ جدوجہد، اس روشن مستقبل کی بنیادوں کو مستحکم کرنے اور اس کے تحقق میں نہایت اہم اور قابلِ توجہ کردار ادا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب یہ موضوع ہمارے شہید رہبرِ عظیم الشأن، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای اعلیٰ اللہ مقامہ الشریف کی اہم ترین فکری و عملی ترجیحات اور بنیادی توجہات میں سے تھا۔ آپ نے متعدد مجالس، ملاقاتوں، عمومی و خصوصی نشستوں اور مختلف مواقع پر اس مسئلے کی اہمیت پر بارہا زور دیا، اور یہ موضوع آج بھی نظامِ اسلامی کے اہم ترین اسٹریٹجک مسائل میں شمار ہوتا ہے۔

امید ہے کہ آپ عزیزان کی یہ مخلصانہ اور خدا پسندانہ کاوشیں، ہمارے آقا و مولا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعاؤں اور عنایات کے سائے میں، نہایت بابرکت اور ثمرآور نتائج تک پہنچیں گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای

19 مئی 2026

700 /