ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا ایران کے انقلابی شاعرڈاکٹرقیصر امین کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی ایران کے مشہور انقلابی شاعر ڈاکٹر قیصر امین کی رحلت پر تعزيتی پیغام دیا ہے
پیغام کا متن حسب ذيل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غم و اندوہ کے عالم میں انقلاب اسلامی کے معروف انقلابی شاعرڈاکٹرقیصر امین کی رحلت کی دردناک خبر سے آگاہ ہوا ان کی رحلت میرے لئے اور شعر ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے بہت بڑا نقصان ہے وہ بہت بڑے اور معروف شاعر تھے اور اس عظیم ہنر کی بلند چوٹیوں کو فتح کرنے کی سمت رواں دواں تھے ان کی رحلت سے بہت سی امیدیں مٹ گئی ہیں لیکن امید ہے کہ ان کےدوست اور ساتھی ان عظیم چوٹیوں کو فتح کرنے کے راستے پر گامزن رہیں گے مرحوم اور ان کے ساتھی شعر و ادب کے میدان میں انقلاب اسلامی کےسب سے پہلے پرورش یافتہ افراد تھے اور اس بوستان کے بہترین اور طراوت بخش جلوے مرحوم اور انکے دوستوں کے مرہون منت ہیں خداوند متعال ان کو ان کی خوبیوں اور نیکیوں کے بدلے میں جزائے خیر عطا فرمائے کہ آج انھیں اس کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے خدا وند ان پر اپنا فضل و کرم نازل فرمائے اور انھیں اپنی رحمت کی آغوش میں جگہ عطا فرمائے میں ان کے خاندان ، لواحقین ، دوستوں اور شاگردوں کو اس حادثے پر تعزيت پیش کرتا ہوں
سید علی خامنہ ای
9 آبان 1386
مطابق
31/10/2007
700 /