رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ جیسا کہ گذشتہ 27 سالوں میں دفاع مقدس اور دیگر موقعوں پر ثابت ہوچکاہے اتحاد ، پائیداری اور اپنے راستے پر یقین کے ساتھ ہی ملت ایران کو واضح کامیابی حاصل ہوگی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ ہماری پالیسی ترقی ، واضح منطق اور ملت ایران کے حق پر اصرار ہے البتہ ایٹمی معاملے میں بھی ہمارا ہدف مکمل طور پر واضح اور انسانی ہے ۔
آپ نے علاقے خاص طور سے عراق ، فلسطین اور لبنان میں امریکی پالیسیوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : امریکہ بے بنیاد مسائل پیش کرکے علاقے کے ممالک کو اسلامی جمہوریۂ ایران سے خوف زدہ کرنا اور ایران کو الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کو پہلے کی طرح اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔
اس موقع پر صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران بغیر کسی خوف کے استقامت اور تدبر کے ساتھ اپنی سربلندی کی راہ پر گامزن رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے دباؤ اور پروپیگنڈے کے باوجود ناوابستہ تحریک کے 118 رکن ممالک ، 57 اسلامی ممالک گروپ ڈی آٹھ کے رہنماؤں اور ایکو کے رکن ممالک نے ایٹمی توانائي سے پرامن استفادے کے ایرانی حق کی واضح حمایت کی ہے ۔