ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی طرف سےحجۃ الاسلام والمسلمین توسلی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:

مرحوم، امام خمینی (رہ) کے شاگردوں اور ان کی انقلابی تحریک سے ملحق ہونے والے پہلے افراد میں شامل تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضاتوسلی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضاتوسلی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی دردناک خبر سنکر کافی دکھ ہوا ہے یہ بزرگ عالم دین امام خمینی (رہ) کے شاگردوں اور ان کی انقلابی تحریک سےملحق ہونے والے پہلے افراد میں شامل تھےاور انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رہ) کی زندگي کے آخری لمحات تک ان کی خدمت میں مشغول رہے۔امید ہے کہ آخرت میں بھی اس عظيم ہستی کےساتھ محشور ہوں انشاءللہ۔
میں اس دردناک غم اور مصیبت پر مرحوم کی ہمسر ، فرزندوں ، لواحقین اوران کے دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اورخداوند متعال کی بارگاہ سےمرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل طلب کرتاہوں ۔
سید علی خامنہ ای
27/ بہمن/1386
700 /