ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

رہبر معظم کا فخر الدین حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا فخر الدین حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فخرالدین حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام صادر فرمایاہے۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عظیم القدر خطیب اور ممتاز ثقافتی و سیاسی شخصیت جناب فخرالدین حجازی کے انتقال پر میں انکےاہل خانہ، پسماندگان اور انکے تمام عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

مرحوم انقلاب سے پہلے کے خوفناک ما حول اور انقلاب کے بعد کئی سالوں تک ان کامیاب خطبا میں سے ایک تھے جن کی حوصلہ بخش حسا س تقاریر بہتوں کو دینی حقائق اور اسلامی تعلیمات کی طرف کھینچ لیتی تھیں خاص طور سے دفاع مقدس کے دوران کئی مقامات پر آپکی موجودگی اس وقت کی پر شجاعت فضا کو گرما دیتی اور اس سرزمین کے جوانوں میں جوش و ولولہ بھر دیتی تھی ۔

خداوند متعال سے میری دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمت و مغفرت کی بارش نازل فرمائے اور مرحوم کےپسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

سید علی خامنہ ای

۲۰/ مئی/ ۲۰۰۷

700 /