ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےکتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تین گھنٹوں تک مصلی تہران میں کتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم نے اس موقع پر کتاب کے ناشرین اورفروخت کرنے والوں سے گفتگو کی اورمختلف عناوین میں شائع ہونے والی نئی کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ثقافت اور ارشاد اسلامی کے وزيرصفار ہرندی نے عوام کی طرف سےاس سال کتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے  پرجوش استقبال، نمائشگاہ میں پیش کی گئی کتابوں کی تعداد اور نئی شائع ہونے والی کتابوں کے جدید عناوین کے بارے میں رہبر معظم کو وضاحت پیش کی ۔

700 /