ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں:

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی، مجلس میں خطباء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام نے بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب پیش کئے ۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزاداری کا یہ سلسلہ جو بدھ کی شب 15 خرداد مطابق " شب  یکم جمادی الثانی " سے آغازہوا ہے وہ 19 خرداد مطابق شب 5 جمادی الثانی تک جاری رہےگا۔

700 /