ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کے اعلی مشیر اور اعلی قومی سلامتی کونسل میں نمائندے کا تقرر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقای ڈاکٹر حداد عادل دامت افاضاتہ

جناب عالی کی سیاسی اورثقافتی میدانوں میں خدمات بالخصوص پارلیمنٹ کی ریاست کے دوران گرانقدر تجربات کے پیش نظر اور ان تجربات و نظریات سے مزید استفادہ اٹھانے کی غرض سے جناب عالی کو اپنا اعلی مشیر منتخب کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ ماضی کی خدمات کی طرح اس ذمہ داری کو ایفا کرنے میں بھی آپ کی گرانقدر خدمات کا مشاہدہ کریں گے ۔ خداوند متعال کی بارگاہ سےآپ کے لئے توفیقات کاطالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

8/4/87

جناب آقای سعید جلیلی کے نام بھی رہبر معظم کا حکم حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقای ڈاکٹر سعید جلیلی

جمہوری اسلامی ایران کے بنیادی آئین کی دفعہ 176کی روشنی میں جناب عالی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں تین سال کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں ۔

امید کی جاتی ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی قومی سلامتی اور استقلال کو محقق کرنے ، اس کونسل کے اعلی اور ممتاز فیصلوں کے اہم کردار کے پیش نظر اور اس میں آپ اپنی فعال و سرگرم شرکت اور میرے ساتھ مسلسل تبادلہ خیال کے ذریعہ ، اسلامی نظام کے اعلی اقتداراوراستقلال کو فروغ دینے میں مدد بہم پہنچا سکتے ہیں۔ اس موقع پر جناب آقای ڈاکٹرلاریجانی کی گرانقدرخدمات کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنھوں مذکورہ کونسل میں کئی برسوں تک رہبری کی نمائندگی کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

سید علی خامنہ ای

8/4/87

700 /