ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آقای محمد مہدی فولادوند کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کے نام آور اور ممتاز مترجم مرحوم محمد مہدی فولادوند کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قرآن کریم کے نام آور اور ممتاز مترجم مرحوم محمد مہدی فولادوند کی دردناک رحلت پر مرحوم کے خاندان والوں ، پسماندگان اور مرحوم کے یادگار اثر سے استفادہ کرنے والے سبھی حضرات کو تعزیت پیش کرتا ہوں امید ہے کہ خداوند متعال مرحوم کی اس خدمت کو نیکیوں کے پلے میں مقبول و منظور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

20 / مرداد/1387

700 /