ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آیت اللہ سید محمد حسن مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جلیل القدر عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

پرہیز گار اور جلیل القدرعالم دین مرحوم آيت اللہ سید محمد حسن مرعشی کی رحلت پر شوشتر کے تمام مؤمن شہریوں ، ان کے ارادتمندوں ، حوزہ علمیہ تہران میں ان کےشاگردوں بالخصوص ان کی اولاد اور خاندان والوں اور دیگر پسماندگان کو تعزيت پیش کرتا ہوں۔ مرحو م کئي سال تک تعلیم ،تدریس اور اسلامی حقوق و فقہ کے میدان میں مشغول رہے ، انھوں نے تہران کے علمی حلقوں اور عدلیہ میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

خداوند وند متعال علم و دین کے اس خدمتگذار پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے ۔

سید علی خامنہ ای

30 / مرداد/ 1387

700 /