ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا آیت اللہ محمد حسن قدیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیز گار فقیہ آیت اللہ آقائ حاج محمد حسن قدیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

متقی اورپرہیز گارفقیہ آیت اللہ آقائ حاج محمد حسن قدیری " رحمہ اللہ علیہ " کے انتقال کی دردناک خبر سن کر مجھےبہت صدمہ اور افسوس ہوا ہے۔ مرحوم نے اپنی بابرکت عمر کو امام راحل (رہ) اور دوسری ممتاز علمی شخصیات کے حضور میں گزارا اور حوزہ علمیہ کے اعلی مدارج کو طے کیا، بڑے عرصہ تک حوزہ علمیہ نجف اور قم میں علمی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

گارڈین کونسل کے فقہاء اور نیز جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی رکنیت اور اسی طرح حضرت امام (رہ) کے استفتاآت کے جواب دینے والی کونسل میں انھوں نے ممتاز خدمات سرانجام دی ہیں جن کے حسنات اور نیکیاں اس متقی اور پرہیزگار عالم دین کے نامہ اعمال میں موجود ہیں۔

خداوند متعال کی رحمت و رضوان ان پر نازل ہو۔

میں قم، نجف و اصفہان میں ان کے شاگردوں ، دوستداروں بالخصوص ان کے محترم خاندان اور فرزندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

26 مہر 1387

700 /