ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے یوم شجر کاری کے موقع درخت لگایا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری کے موقع پرآج سہ پہر کو دو چھوٹے درخت زمین میں کاشت کئے۔

اس تقریب کے موقع پر زراعت کے وزیر بھی موجود تھے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر شجرکاری اورسبز فضا کو فروغ دینے کے عمل کو اہم اور بابرکت قراردیا ۔

رہبر معظم نے شہروں کے اطراف میں سبز فضا کی توسیع اور شجر کاری کو وسعت دینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: شہروں کی سبز فضا کو تخریب یا کم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔

700 /