ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا حاج سید جواد مدرسی رحمہ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار ، متقی اور پارسا عالم دین حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید جواد مدرسی "رحمہ اللہ علیہ " کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

متقی ،پرہیزگار عالم دین حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید جواد مدرسی " رحمہ اللہ علیہ " کی رحلت پر دارالایمان یزد کے عوام اور مرحوم کے ارادتمندوں بالخصوص جلیل القدرمدرسی خاندان اوران کے فاضل فرزندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم کا زہد وتقوی اورعوام کی ہدایت و رہنمائی کے سلسلے میں ان کی گرانقدر خدمات ،انقلاب اسلامی کے تمام میدانوں میں ان کی سرگرم اور فعال شرکت جوان علماء اور ان لوگوں کے لئے ناقابل فرموش درس ہے جو مرحوم کو قریب سے پہچانتے ہیں۔ خداوند متعال کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے فضل و رحمت کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

700 /