ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

امام خمینی (رہ) کے حرم پر حاضری

رہبر معظم کا امام خمینی(رہ) کے حرم ،گلزار شہداء اور ساتویں تیر کے شہداء کے مزار پر حضور

عشرہ فجر کے آغاز اور امام خمینی(رہ) کی وطن واپسی کے تاریخی دن اور بارہ محرم امام زین العابدین (ع) کی شہادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک پر حاضر ہو کر سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی گلزار شہداء اور ساتویں تیر کے شہداء کے مزار پر حاضر ہوئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

700 /