ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

آیت اللہ حاج شیخ محمد ہادی معرفت کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج شیخ محمد ہادی معرفت رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد ، محقق قرآن اور خدمتگذار عالم دین مرحوم آیت اللہ حاج شیخ محمد ہادی معرفت رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر حوزات علمیہ ، علماء و فضلاء و قرآنی محققین ، قم کے باوفا عوام ، مرحوم کے لواحقین ، خاندان اوراولاد کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ اس عالی مقام عالم دین نے تحقیقات و تالیفات بالخصوص قرآنی علوم اور تفسیر کے میدان میں ملک کے علمی حلقہ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور محروم کی تالیفات کا ذخیرہ ہمیشہ باقی رہے گا ۔ مرحوم ایرانی قوم کی مجاہدت کے مختلف ادوار میں ساتھ ساتھ رہے ہیں اور دفاع مقدس میں ان کے فرزند شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے ہیں۔

میں مرحوم کے درجات کی بلندی کوخداوند متعال کی بارگاہ سے طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

1 /11/ 1385

700 /