ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی دوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز محقق و مؤرخ اور برجستہ عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی دوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی ، ممتازمحقق و مؤرخ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی دوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی دردناک خبر سن کر مجھےکافی افسوس اور صدمہ ہوا ہے۔ ممتاز شیعہ علماء کے بارے میں ان کی تحقیق و تالیف اور کوششیں بے نظیر اور قابل قدر و لائق تمجید و تعریف ہیں۔

اس خـبیر اور محقق عالم دین کی دردناک رحلت پر ملک کے علمی حلقہ ، مرحوم کے خاندان والوں اور دوستوں کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ سے محروم کے لئے درجات کی بلندی ، رحمت و غفران کا طلبگار ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

20/ دیماہ/ 1385

700 /