ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے صوبہ سمنان کے عوام کے والہانہ استقبال پر شکریہ

رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں رہبر معظم کی طرف سے صوبہ سمنان کے دورے کے دوران عوام کے بے مثال جذبات اور ان کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبہ سمنان کا حالیہ سفر صوبہ کی تاریخ کے ایک عظیم باب میں تبدیل ہوگیا ہےجس میں عوام نے شاندار استقبال ، بےمثال جذبات اور والہانہ محبت کے تاریخی جلوے پیش کئے، رہبر معظم کے استقبال میں صوبہ سمنان کے مختلف شہروں کےعوام نے " فہم و شعور" اور " مہر ومحبت " کے یادگار نقوش قائم کئے ہیں جس سے ایران اور پوری دنیا پر یہ حقیقت پھر واضح ہوگئی ہے کہ رہبر معظم اور ولی فقیہ کے ساتھ ایرانی عوام کا قلبی لگاؤ ایک ایسا شجرہ مبارک ہے جو عظیم ایرانی سرزمین کے انقلابی اور دیندار عوام کی آگاہی اور ایمان کے چشمہ سے سیراب ہوتا ہے اور اسی وجہ سے روز بروز اس میں شادابی اوراستحکام پیدا ہورہا ہے۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی صوبہ سمنان کے عوام کے مختلف طبقات ، ولی فقیہ کے نمائندے اور سمنان کے امام جمعہ، پارلیمنٹ میں صوبہ سمنان کے نمائندوں، گورنر، علماء، ممتاز شخصیات، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، طلباء ، مدرسین، ثقافتی امور سے متعلق افراد، شہداء کے لواحقین ، جانبازوں بالخصوص جوان و نوجوان شاداب نسل کے حضور پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جو ہمیشہ نظام اسلامی اور انقلاب اسلامی کی حمایت میں مختلف میدانوں میں حاضر رہے ہیں اور امید ہے کہ صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئےمقامی اور قومی حکام باہمی تعاون سے صوبہ میں موجود استعداد اور قدرتی وسائل سے بہتر سے بہتر اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں گے اور صوبہ کی تعمیر و ترقی اور پیشرفت میں مزید سرعت سے کام لیں گے۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

700 /